Thursday , August 17 2017
Home / Top Stories / شاہ سلمان اور طیب اردغان کی ملاقات

شاہ سلمان اور طیب اردغان کی ملاقات

قطر بحران اور مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال
جدہ ۔ /23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور صدر ترکی رجب طیب اردغان نے آج جدہ میں السلام محل میں ملاقات کی اور باہمی امور کے علاوہ خلیج کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ انسداد دہشت گردی اقدامات کو مزید موثر بنانے پر بھی غور و خوص کیا گیا ہے ۔ اس اجلاس میں سعودی عرب کے کئی کابینی ارکان اور ترکی کے سفیر شریک تھے ۔ دونوں قائدین نے قطر کے بحران پر بھی بات چیت کی ۔ واضح رہے کہ سعودی عرب ، مصر ، یو اے ای اور بحرین نے گزشتہ ماہ قطر سے سفارتی روابط منقطع کرلئے تھے ۔ اردغان اس بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں خلیج کا دورہ کررہے ہیں ۔ وہ سعودی عرب سے کویت روانہ ہوں گے اور دوسرے دن قطر پہونچتے ہوئے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے راست ملاقات کریں گے ۔ (خبر صفحہ 4 پر) اردغان نے ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی ۔ ترکی کے صدارتی ترجمان ابراہیم کلیم نے بتایا کہ ترکی نے قطر بحران کے آغاز سے تعمیری رول ادا کیا ہے اور وہ بات چیت کے ذریعہ اسے حل کرنے کے حق میں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ طیب اردغان خلیج کے دورہ کے موقع پر مختلف قائدین سے ملاقات کے دوران باہمی امور کے علاوہ فلسطین اور مسجد الاقصیٰ میں اسرائیلی جارحیت پر بھی تبادلہ خیال کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT