Wednesday , August 23 2017
Home / Top Stories / شاہ سلمان سے جان کیری کی ملاقات

شاہ سلمان سے جان کیری کی ملاقات

ریاض ۔ /18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے توقع ظاہر کی کہ یمن میں جاری لڑائی کے سلسلے میں اندرون دو ہفتے نئی جنگ بندی ہوگی ۔ انہوں نے بحیثیت امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ سعودی عرب کے آخری دورہ پر آج شاہ سلمان سے ملاقات کی ۔ ان کی میعاد آئندہ ماہ ختم ہوجائے گی ۔ کیری نے ریاض کے شاہی محل میں شاہ کے علاوہ شاہی خاندان کے دیگر ذمہ داروں سے بھی بات چیت کی ۔ ان کے دورہ سے قبل امریکی وزرائے خارجہ نے کہا تھا کہ وہ یمن میں جاری جنگ اور تصادم کے خاتمہ کی مساعی میں پیداشدہ تعطل پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ یمن میں شیعہ باغیوں نے ستمبر 2014ء میں دارالحکومت صنعا پر قبضہ کرلیا تھا جس کے بعد اس ملک میںجنگ شروع ہوگئی تھی ۔ سعودی عرب کی قیادت میں مارچ 2015ء کے دوران عرب اتحاد تشکیل دیا گیا تھا جو یمنی باغیوں کے خلاف جنگ میں مصروف ہے ۔
تاہم ہنوز کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT