Saturday , October 21 2017
Home / عرب دنیا / شاہ سلمان کی قومی فضائی کمپنی کو شرم الشیخ کیلئے پروازیں جاری رکھنے کی ہدایت

شاہ سلمان کی قومی فضائی کمپنی کو شرم الشیخ کیلئے پروازیں جاری رکھنے کی ہدایت

ریاض 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت کی قومی فضائی کمپنی سعودی ائر لائنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ مصر کے سیاحتی مقام شرم الشیخ سے ریاض اور جدہ کے لئے اپنے پروازیں جاری رکھے تاکہ برادر ملک عرب جمہوریہ مصر کی سیاحت کو سہارا دیا جا سکے۔انہوں نے مصر کی سیکیورٹی، فوج اور حکومت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہ کہ صدر عبدالفتاح السیسی کی قیادت میں مصری حکومت ملک کو تحفظ اور استحکام دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔خادم الحرمین الشریفین اور مصری صدر نے اپنے معاون وفود کی موجودگی میں گذشتہ شب دارلحکومت ریاض میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں خادم الحرمین الشریفین نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ عرب اور مسلم امہ کے مفادات کی خاطر سعودی عرب اور مصر کے درمیان مسلسل مشورے اور باہمی رابطہ جاری رہنا چاہئے۔اس موقع پر ‘اعلان ریاض’ پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے مصر اور سعودی عرب پر مشتمل رابطہ کونسل کی تشکیل سے متعلق دستاویز پر بھی دستخط کئے گئے۔ سعودی عرب کی جانب سے وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر اور مصر کی طرف سے وزیر خارجہ سامح شکری نے دستاویز پر دستخط کئے۔
گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT