Thursday , September 21 2017
Home / عرب دنیا / شاہ سلمان کے حکم پر 5 لاکھ یمنیوں کا اقامہ اور پاسپورٹ

شاہ سلمان کے حکم پر 5 لاکھ یمنیوں کا اقامہ اور پاسپورٹ

ریاض۔6 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی فرماں روا شاہ سلمان کے خصوصی احکامات کے بعد مملکت میں مقیم یمنی باشندوں کیلئے معلومات کی منتقلی اور پاسپورٹ کے اجراء کا عمل محض تین منٹوں میں مکمل کیا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں سعودی پاسپورٹ ڈائرکٹریٹ ریاض اور جدہ ریجن میں اپنی تمام تر ٹکنالوجی اور بہترین افرادی قوت کو استعمال میں لا رہا ہے تاکہ مملکت میں مقیم 5 لاکھ سے زیادہ یمنیوں کے لئے مطلوبہ اقدامات کو مکمل کیا جاسکے جن کو پاسپورٹ کی ضرورت ہے۔ ہجوم کے دباؤ کو کم کرنے پاسپورٹ ڈائرکٹریٹ نے جدید ترین ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ان افراد کے لئے پیشگی وقت کا نظام متعین کیا ہے تاکہ تمام تر کارروائی سہولت کے ساتھ پرسکون انداز میں مکمل کی جاسکے۔پاسپورٹ کے حصول کے مراحل میں یمنی مقیم کو سب سے پہلے پاسپورٹ ڈائرکٹریٹ کی ویب سائٹ کے ذریعے پیشگی وقت لینا ہوتا ہے۔ اس کے بعد اپنی معلومات کی تصدیق اور سرکاری اداروں کے ساتھ بقیہ مرحلے کی تکمیل عمل میں آتی ہے۔مملکت سعودی عرب کی جانب سے اپنے یمنی بھائیوں کو پیش کی جانے والی بنیادی انسانی خدمات نے ایسے وقت میں آمدورفت ، کام اور قیام کا موقع فراہم کیا ہے جب کہ ان کے اپنے ملک میں باغیوں کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT