Thursday , August 24 2017
Home / Top Stories / شاہ سلمان کے دورۂ مصر سے اقتصادی تعلقات میں اضافہ ، ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری

شاہ سلمان کے دورۂ مصر سے اقتصادی تعلقات میں اضافہ ، ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری

قاہرہ ۔ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز مصر کے پانچ روزہ دورے پر قاہرہ میں ہیں۔انھوں نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی ہے اور ان سے دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا ہے۔جمعرات کو سعودی مصر تجارتی کونسل کا اجلاس ہوا ہے۔ مصر کے وزیر صنعت وتجارت طارق قبیل نے اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات سے دوطرفہ مفادات کو حقیقت کا روپ دینے میں مدد ملے گی۔ انھوں نے کہا کہ ”ہم تمام شعبوں میں ہر سطح پر دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے ایک سازگار ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں۔اس اجلاس کا مقصد سعودی اور مصری کمپنیوں کے درمیان بات چیت کی حوصلہ افزائی اور تعاون کو وسعت دینا ہے”۔ انھوں نے سعودی سرمایہ کاروں پر زوردیا کہ وہ مصری مارکیٹ میں مزید سرمایہ کاری کریں اور دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔مصر کی وزیر سرمایہ کاری دالیا خورشید نے اس موقع پر کہا کہ حکومت مصر میں سعودی بزنس کمیونٹی کو درپیش کسی بھی قسم کے مسائل اور رکاوٹوں کو دور کرنا چاہتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس نے سعودی سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات سے قریبی روابط استوار رکھے ہوئے ہیں۔اسی دوران جامعہ قاہرہ نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو ان کی عرب ازم ،اسلام اور مسلمانوں کے علاوہ مصر اور اس کے عوام کے لیے گراں قدر خدمات اور حمایت کے اعتراف میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جامعہ کے صدر جابر نثار نے بتایا ہے کہ یونیورسٹی کی کونسل نے جمعرات کو اپنے اجلاس میں شاہ سلمان کو بااثر عالمی شخصیت ہونے کی حیثیت سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ا عرب اور بین الاقوامی منظرنامے میں ایک خاص مقام اور اثرورسوخ ہے۔

TOPPOPULARRECENT