Tuesday , July 25 2017
Home / Top Stories / شاہ سلمان کے فرزند پرنس خالد امریکہ میں سعودی سفیر مقرر

شاہ سلمان کے فرزند پرنس خالد امریکہ میں سعودی سفیر مقرر

ریاض ۔ /23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے شاہ سلمان کے فرزند کو جو فضائیہ کے پائیلٹ ہیں ، اپنے اہم حلیف امریکہ میں سفیر مقرر کیا ہے ۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی قیادت میں دونوں ممالک کے روابط بتدریج بہتر ہورہے ہیں ۔ شاہ سلمان نے کئی احکامات جاری کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لائی ہیں جن میں کابینی ردوبدل ، سیول سرویس قواعد کی بحالی اور فوجی سربراہ کی تبدیلی بھی شامل ہے ۔ سعودی سرکاری خبررساں ایجنسی نے شاہی فرمان کے حوالے سے بتایا کہ پرنس عبداللہ بن فیصل بن ترکی کو امریکی سفیر کے عہدہ سے ہٹادیا گیا ہے اور پرنس خالد بن سلمان بن عبدالعزیز کو نیا سفیر مقرر کیا گیا ہے ۔ پرنس عبداللہ نے صرف ایک سال اس عہدہ پر خدمات انجام دی ۔ امریکہ اور سعودی عرب کے باہمی روابط کئی دہوں سے مستحکم ہیں ۔ تاہم سابق صدر اوباما کے دور میں دونوں ممالک کے درمیان دوری پیدا ہوگئی تھی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT