Tuesday , June 27 2017
Home / عرب دنیا / شاہ سلمان کے مشیر خاص کی امیر کویت سے ملاقات

شاہ سلمان کے مشیر خاص کی امیر کویت سے ملاقات

کویت ۔ 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین کے مشیر اور مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد بن فیصل بن عبدالعزیز مختصر دورے پر کویت پہنچ گئے۔کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’کونا‘ کے مطابق ہوائی اڈے پر سعودی مہمان کا استقبال کویتی کابینہ کے وزیر مملکت اور قا?ئمقام وزیر اطلاعات الشیخ محمد العبد اللہ المبارک الصباح نے کیا۔کویت کے امیر عزت ماب صباح الاحمد الجابر الصباح نے پیر کی شام دسمان محل میں معزز سعودی مہمان کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس کے بعد دونوں رہنماوں نے ملاقات کی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT