Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / شاہ سلمان 2018ء کے اوائل میں امریکہ کا دورہ کریں گے

شاہ سلمان 2018ء کے اوائل میں امریکہ کا دورہ کریں گے

واشنگٹن 7 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان ایک بار پھر ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں شاہ سلمان نے صدر ٹرمپ کی دورہ امریکا کی دعوت قبول کر لی ہے۔ شاہ سلمان نے یقین دلایا ہے کہ وہ 2018ء کے آغاز میں امریکا کا دورہ کریں گے۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہ نماؤں نے دوطرفہ تعاون کے فروغ اور مشرق وسطیٰ میں بھائی چارے، امن اور مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔

TOPPOPULARRECENT