Wednesday , October 18 2017
Home / دنیا / شاہ عبداللہ امریکہ میں، اوباما ان سے ملاقات نہیں کرینگے

شاہ عبداللہ امریکہ میں، اوباما ان سے ملاقات نہیں کرینگے

واشنگٹن ۔ 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وائیٹ ہاؤس سے جاری ایک وضاحتی بیان میں کہا گیا ہیکہ صدر بارک اوباما اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات نہیں کریں گے جو اس وقت امریکہ میں ہیں۔ وضاحتی بیان میں کہا گیا ہیکہ بارک اوباما کی کچھ دیگر ملاقاتیں پہلے سے ہی طئے شدہ ہیں اوران پروگرامس میں ردوبدل نہیں کی جاسکتی۔ وائیٹ ہاؤس ترجمان کے مطابق اوباما نے اس بات پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے کہ وہ شاہ عبداللہ سے ملاقات کرنے کے موقف میں نہیں ہیں کیونکہ اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے سلسلہ میں ان کی مصروفیتیں گذشتہ کئی دنوں سے بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں اور آج وہ کانگریس کے سیشن سے اپنا آخری خطاب کریں گے۔ اسی دوران وائیٹ ہاوس کے علاوہ اردنی عہدیداروں نے یہ بھی بتایا کہ بارک اوباما سے ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے شاہ عبداللہ منگل کو نائب صدر جوبیڈن سے ملاقات کریں گے جبکہ کل انہوں نے وزیردفاع ایشٹن کارٹر اور وزیرخارجہ جان کیری سے ملاقات کی تھی۔ جان کیری کے ساتھ شاہ عبداللہ نے دولت اسلامیہ کے خلاف لڑائی کے بارے میں اور ساتھ ہی ساتھ اسرائیل ۔ فلسطین امن بات چیت کے احیاء پر بھی غوروخوض کیا گیا۔ بہرحال وائیٹ ہاؤس نے یہ وضاحت بھی کی ہیکہ صدر اوباما مستقبل قریب میں شاہ عبداللہ سے ضرور ملاقات کریں گے جبکہ قبل ازیں دونوں کی ملاقات تقریباً ایک سال قبل واشنگٹن میں ہی ہوئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT