Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / شاہ عنایت گنج قتل کے دو ملزمین گرفتار

شاہ عنایت گنج قتل کے دو ملزمین گرفتار

حیدرآباد /24 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شاہ عنایت گنج پولیس نے قتل میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ انسپکٹر شاہ عنایت گنج رویندر ریڈی کے مطابق 21 سالہ بالاکرشنا اور 19 سالہ گجانند کو گرفتار کرلیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 18 اکٹوبر کو کنال سنگھ عرف للو کا مسلم جنگ پل علاقہ میں قتل کردیا گیا تھا ۔ کنال سنگھ کاروان علاقہ کا ساکن تھا ۔ انسپکٹر نے بتایا کہ معمولی بات پر 18 اکٹوبرکی صبح قاتلوں اور مقتول کے ساتھ سونو کے درمیان بحث و تکرار ہوئی تھی جس کے بعد رات کے وقت نشہ کی حالت میں قاتلوں نے کنال کو پکڑ لیا اور سونو کو طلب کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے کہ اسی دوران کنال کا قتل کردیا ۔ پولیس کو گرفتار کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT