Sunday , August 20 2017
Home / Top Stories / شاہ غوث ہوٹل کے خلاف افواہ پھیلانے والا گرفتار

شاہ غوث ہوٹل کے خلاف افواہ پھیلانے والا گرفتار

حیدرآباد /23 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شاہ غوث ہوٹل کے خلاف سوشیل میڈیا پر افواہ پھیلانے میں ملوث ایک شخص کو سائبرآباد کی سائبر کرائم پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ اے سی پی سائبر کرائم مسٹر جئے رام نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 22 سالہ وی چندرا موہن ساکن رکاب گنج مدینہ نے شاہ غوث ہوٹل بریانی میں کتے کے گوشت کے استعمال کئے جانے کے افواہ کو شدت سے واٹس اپس پر گشت کروایا ۔ جس کے نتیجہ میں ہوٹل کے پروپرائٹر مسٹر محمد ربانی نے سائبر کرائم پولیس کو ایک شکایت درج کروائی تھی ۔ اس افواہ کو بعض ٹی وی چیانلس نے بغیر صداقت نیوز بلیٹن میں نشر کیا تھا جس سے ہوٹل کی ساکھ متاثر ہوئی ۔ سائبر کرائم پولیس نے آئی ٹی ایکٹ اور تعزیرات ہند کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تکنیکی شوائد کی بنیاد پر تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور واٹس اپس مسیجنر انتظامیہ سے تفصیلات حاصل کرکے وی چندرا موہن کو حراست میں لے لیا ۔ تفتیش کے دوران چندرا موہن نے بتایا کہ 8 ڈسمبر کو اپنے دوستوں کے گروپ میں کتوں کو کاٹنے اور اس کے تکڑے بنانے کے تین تصاویر اپنے گروپ میں عام کردئے بعد ازاں لوگوں میں تشویش پیدا کرنے اس نے یہ بھی میسیج عام کردیا کہ شاہ غوث ہوٹل کے مالک کو سائبر آباد پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔ چندرا موہن کی جانب سے شدت سے پھیلائی گئی افواہ کے نتیجہ میں شہر کے عوام میں تشویش پیدا ہوگئی تھی اور ہوٹل کے ملازمین کے روزگار پر اثر ہوا اور کاروبار متاثر ہوا ۔ گرفتار چندرا موہن کو پولیس نے کوکٹ پلی کے 16 ویں میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کے اجلاس پر پیش کیا ۔

TOPPOPULARRECENT