Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / شاہ فہد کازوے سے تین لاکھ افراد کی آمد

شاہ فہد کازوے سے تین لاکھ افراد کی آمد

خلیجی شہریوں کے درمیان مضبوط روابط کا اہم ذریعہ ‘ مختلف مقاصد سے آمد و رفت
مناما۔7فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) مملکت بحرین میں گزشتہ ہفتہ 3 لاکھ لوگ داخل ہوئے یہ بات وزارت داخلہ کے ایک سینئر عہدہ دار نے بتائی۔ اسسٹنٹ انڈر سکریٹری فار پورٹس، سرچ اینڈ فالواپ نے بتایا کہ بحرین میں 28 جنوری تا 3 فروری 299,154 افراد داخل ہوئے۔ جنرل ڈائرکٹوریٹ آف نیشلیٹی، پاسپورٹس اینڈ ریسیڈنس (GDNPR) کے تحت کام کرنے والے مذکورہ محکمہ کے عہدہ دار نے یہ بھی بتایا کہ 241,261 افراد کی سعودی عرب اور جی سی سی کے دیگر ممالک سے آمد ہوئی اور یہ تمام لوگ کنگ فہد کازوے سے مملکت میں داخل ہوئے جبکہ 55,774 افراد کی بحرین انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور 2119 افراد کی بندگاہوں کے ذریعہ آمد ہوئی۔ جمعرات کو ڈائرکٹوریٹ نے ملک میں لوگوں کی آمد و رفت کے بارے میں ہفتہ واری اعداد و شمار جاری کئے جن سے اشارہ ملتا ہے کہ 25 کیلو میٹر طویل کازوے پڑوسی ملک کے لئے واحد زمینی راستہ ہے جو مسافرین کی جانب سے استعمال ہونے والی اصل اور اہم روٹ کی حیثیت رکھتا ہے، واضح رہے کہ اس کاز وے کا افتتاح سعودی عرب کے مرحوم فرمانرواں شاہ فہد بن عبدالعزیز السعود اور مرحوم امیر شیخ عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے 26 نومبر 1986 میں افتتاح انجام دیا تھا تب سے ہی یہ روٹ بحرین میں دوسرے خلیجی ملک سے آنے والے لوگوں کی اہم روٹ بن گئی ہے اور دن بہ دن اس روٹ کو استعمال کرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

 

بحرین میں اس روٹ کے ذریعہ سعودی عربیہ، قطر کویت کے لوگ آتے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کنگ فہد کاز وے کا یومیہ تقریباً 27 ہزار مسافرین استعمال کرتے ہیں جبکہ اس کاز وے کی دیکھ بھال اور دیگر انتظامات کے لے تقریباً 5000 ملازمین خدمات انجام دیتے ہیں۔ یہ بھی بتایا جاتا ہیکہ سعودی عربیہ میں مقیم بحرینی شہری اور بحرین میں کام کرنے یا پھر تعلیم کے لئے رہنے والے افراد روزانہ سعودی عرب سے بحرین اور بحرین سے سعودی عرب آتے جاتے رہتے ہیں اور وہ اپنی آمد و رفت کے لئے شاہ فہد کاز وے کا ہی استعمال کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ خلیجی شہریوں کے درمیان مضبوط خاندانی روابط بھی کازوے کے استعمال کا ایک اہم عنصر ہے۔ خاندانی روابط یا رشتہ داری کے باعث بھی لوگ ایک دوسرے کے ملک آتے جاتے ہیں اور ان کی آمد و رفت کے لئے شاہ فہد کازوے ایک اہم پل کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ سعودی خاندان یا سعودی عرب میں مقیم بیرونی باشندے نئی فلموں کے مشاہدہ یا پھر شاپنگ کے لے منامہ آتے رہتے ہیں۔ شاہ فہد کاز وے کو سعودی عربیہ، کویت اور متحدہ عرب امارات کے ٹرکس وغیرہ بھی استعمال کرتے ہیں جبکہ اس کاز وے کو استعمال کرنے والے ڈرائیورس 2.5 بحرینی دینار بطور فیس ادا کرتے ہیں، لیکن مسافرین پر چاہے وہ کتنی ہی تعداد میں کیوں نہ ہو کوئی فیس عائد نہیں کی جاسکتی۔

TOPPOPULARRECENT