Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / شاہ میرپیٹ میں خاتون کا قتل

شاہ میرپیٹ میں خاتون کا قتل

حیدرآباد /7 مارچ ( سیاست نیوز ) شاہ میرپیٹ کے علاقہ میں ایک خاتون کا قتل کردیا گیا اور اس کی نعش کو سنسان علاقہ میں پھینک دیا گیا ۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق اس خاتون کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ جس کی عمر تقریباً 28 تا 30 سال بتائی گئی ہے ۔ پولیس نے ایک اطلاع پر کل ترکاپلی گرام پنچایت کے قریب کھلی اراضی سے اس نامعلوم خاتون کی نعش کو برآمد کرلیا ہے اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT