Wednesday , July 26 2017
Home / جرائم و حادثات / شاہ میر پیٹ تالاب میں دو طلبہ غرقاب

شاہ میر پیٹ تالاب میں دو طلبہ غرقاب

حیدرآباد ۔ /24 فبروری (سیاست نیوز) شاہ میر پیٹ تالاب میں دو طلبہ غرقاب ہوگئے جو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تیراکی کے لئے تالاب گئے تھے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ 17 سالہ طالب علم سائی رام جو چیرلہ پلی علاقہ کا ساکن کے علاوہ ایک اور ساتھی 18 سالہ وشنووردھن ساکن ایس ڈی روڈ سکندرآباد کل غرقاب ہوگئے تھے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق کل تعلیمی اداروں کو بند منانے کی اپیل کے بعد 8 تا 10 طلبہ نے گروپ کی شکل میں شاہ میر پیٹ تالاب کا رخ کیا اور تیراکی کے دوران دونوں غرقاب ہوگئے ۔ شاہ میر پیٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT