Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / شاہ گنج میں مارشل آرٹ کی آج تربیت

شاہ گنج میں مارشل آرٹ کی آج تربیت

حیدرآباد۔ 31 اکتوبر (پریس نوٹ) اسٹار کراٹے کلب انٹرنیشنل کے زیراہتمام لڑکے اور لڑکیوں کیلئے مارشل آرٹ کی تربیت کا یکم نومبر اتوار کو صبح 8 بجے طریقت منزل فنکشن ہال، دیوڑھی اقبال الدولہ، شاہ گنج پر آغاز ہوگا۔ جناب اشوک چکرورتی ایس پی چارمینار افتتاح کریں گے۔ بحیثیت مہمان خصوصی حضرت مولانا سید انواراللہ شاہ افتخاری حسینی مالک طریقت منزل شرکت کریں گے۔ اس موقع پر سید عبید اللہ حسینی افتخاری کو مارشل آرٹ پروموٹر ایوارڈ دیا جائے گا۔ گرانڈ ماسٹر ایم ایس جاوید کی نگرانی میں طلباء و طالبات کراٹے، سیلف ڈیفنس، کک باکسنگ، جوجٹ سو، مواتھائی اور وزن کم کرنے کے مظاہرے پیش کریں گے۔ اوقات کلاسیس اتوار، پیر، چہارشنبہ اور جمعہ صبح 6:30 بجے سے 8:30 بجے تک طریقت منزل شاہ گنج ہوں گے۔ تربیت حاصل کرنے کے خواہش مند امیدوار اسی دن رجسٹریشن کرواسکتے ہیں اور اہل ذوق اصحاب اس موقع سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ شرکت کی عام اجازت رہے گی۔ تفصیلات کیلئے 040-24464290 یا 9849158186 پر ربط پیدا کریں۔

TOPPOPULARRECENT