Sunday , March 26 2017
Home / دنیا / شبوہ میں فوج کی پیش قدمی ، باغیوں کی شہریوں پر گولہ باری

شبوہ میں فوج کی پیش قدمی ، باغیوں کی شہریوں پر گولہ باری

دبئی ۔31 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام)یمن کے صوبے شبوہ میں حوثی اور معزول صالح کی ملیشیاؤں کے نقصانات کا سلسلہ جاری ہے جہاں جمعہ کے روز بھی متعدد ٹھکانے ان کے ہاتھ سے نکل گئے۔ مارب کے علاقے المخدرہ میں سرکاری فوج اور عوامی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں باغی ملیشیاؤں کا ایک کمانڈر مارا گیا۔ادھر باغی ملیشیاؤں نے تعز اور شبوہ کے صوبوں میں رہائشی علاقوں کو اندھادھند گولہ باری کا نشانہ بنایا۔دوسری جانب لحج صوبے کے شہر الحوطہ میں حوثی اور صالح ملیشیاؤں نے درجنوں یمنی گھرانوں کو جبری نقل مکانی پر مجبور کر دیا۔ باغی ملیشیاؤں نے علاقے میں گھروں کے اطراف دھماکا خیز مواد اور بارودی سرنگیں نصب کر دیں تاکہ مقامی آبادی کسی طور دوبارہ نہ لوٹ سکے۔تعز شہر میں یمنی سرکاری فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے شہر کے مغرب میں واقع دو ٹیلوں السوداء اور الخلوہ پر باغیوں کے حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT