Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / شبیرشاہ کو جیل میں جان کے خطرہ کی شکایت

شبیرشاہ کو جیل میں جان کے خطرہ کی شکایت

دہلی عدالت میں درخواست داخل ، مناسب دوائیں دینے علحدگی پسند لیڈر کی ا پیل
نئی دہلی ۔10اگست ( سیاست ڈاٹ کام )کشمیری علحدگی پسند لیڈر شبیرشاہ نے جنہیں رقومات کی منتقلی اور دہشت گردی کے لئے رقمی امداد کے ایک دہے قدیم کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، آج دہلی کی عدالت میں درخواست داخل کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ جیل میں انہیں جان کا خطرہ ہے۔ جیل کے اندر سیکوریٹی سے متعلق انہیں تشویش لاحق ہوگئی ہے۔ انہوں نے ایڈیشنل سیشن جج سدھارتھ شرما کے سامنے درخواست داخل کرتے ہوئے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت دینے کی خواہش کی ہے کہ ان کی سیکوریٹی اور سلامتی کو یقینی بنایا جائے اور انہیں مناسب دوائیں فراہم کی جائیں۔ درخواست کے مطابق علحدگی پسند لیڈر نے الزام عائد کیا کہ وہ مختلف امراض کا شکار ہیں اور انہیں باقاعدہ دواؤں کی ضرورت ہے۔ شبیرشاہ کی درخواست ضمانت پر 14 اگست کو سماعت کی جائے گی۔ شبیرشاہ نے اپنے وکیل ایم ایس خان کے ذریعہ درخواست داخل کی ہے جس میں الزام عائد کیا کہ جیل حکام کی جانب سے انہیں دوائیں فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔ انہیں ایک ایسے سیل میں ڈال دیا گیا ہے جہاں دیگر قیدی ان سے برہمی کا اظہار کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT