Thursday , May 25 2017
Home / ہندوستان / شبیر شاہ رہا، گیلانی کی نظربندی جاری

شبیر شاہ رہا، گیلانی کی نظربندی جاری

سری نگر 4مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ڈیموکریٹک فریڈیم پارٹی (ڈی ایف پی) کے سربراہ شبیر احمد شاہ کو تھانہ نظربندی سے رہا کیا گیا ہے ۔ تاہم بزرگ علیحدگی پسند رہنما اور حریت کانفرنس (گ) چیرمین سید علی گیلانی کو بدستور اپنی حیدرپورہ رہائش گاہ پر نظر بند رکھا گیا ہے ۔ شبیر شاہ جو کہ حریت (گ) کے جنرل سکریٹری بھی ہیں، انھیں جمعہ کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے قصبہ ترال میں گرفتار کیا گیا تھا۔
جہاں انہیں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرنے کے علاوہ حزب المجاہدین کے مہلوک کمانڈر برہان وانی کے اہل خانہ سے ملاقات کرنا تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT