Wednesday , October 18 2017
Home / ہندوستان / شبیر شاہ کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے تازہ سمن

شبیر شاہ کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے تازہ سمن

نئی دہلی 23 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے کشمیری علیحدگی پسند قائد شبیر شاہ کو جو فی الحال دہلی میں ہیں، تازہ سمن جاری کرتے ہوئے دہشت گردی کے لئے حوالہ کے ذریعہ مالیہ فراہم کرنے کے 10 سالہ مقدمہ میں تفتیش کے لئے طلب کرتے ہوئے سمن جاری کیا ہے۔ یہ سمن جنوبی دہلی کے گیسٹ ہاؤز کو روانہ کیا گیا ہے جہاں صدرنشین جمہوری آزادی پارٹی جموں و کشمیر شبیر شاہ کو دہلی پولیس نے حراست میں لے کر نظربند کردیا ہے۔ وہ پاکستانی قیادت سے بات چیت کے لئے دہلی آئے تھے۔

 

ملک کے نصف حصے میں بارش معمول کے مطابق
نئی دہلی۔ 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ملک کے نصف حصہ میں اس سال بارش معمول کے مطابق رہی جبکہ بعض حصوں میں بڑے پیمانے پر خشک سالی کا اندیشہ ہے۔ وسط ہندوستان اور جنوبی حصوں کے بعض علاقوں میں اب تک ناکافی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ملک بھر کے 36 سب ڈیویژنوں کے منجملہ 20 ڈیویژنوں میں مانسون معمول کے مطابق رہا۔ پورے ملک میں بارش 9 فیصد کم ریکارڈ کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT