Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / شب برات کے موقع پر مشیر آباد میں تمام مساجد و قبرستانوں کی صفائی

شب برات کے موقع پر مشیر آباد میں تمام مساجد و قبرستانوں کی صفائی

سابق کانگریس فلور لیڈر جی ایچ ایم سی جناب محمد واجد حسین کی نمائندگیاں
حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : حلقہ اسمبلی مشیر آباد اور بالخصوص بلدی حلقہ بھولکپور وارڈ کے تمام مساجد کے اطراف و اکناف صفائی ، عارضی لائٹس کی تنصیب کے علاوہ تمام قبرستانوں میں گھانس کی صفائی ، قبرستانوں کی دیواروں کو آہک پاشی ، قبرستانوں میں عارضی فوکس لائٹس کی تنصیب کے لیے سابق کانگریس فلور لیڈر جی ایچ ایم سی و سابق کارپوریٹر بھولکپور وارڈ جناب محمد واجد حسین نے سنٹرل زون زونل کمشنر ڈاکٹر گورو اپل سے ان کے چیمبر میں ملاقات کرتے ہوئے تفصیلی یادداشتیں حوالے کیے ۔ اس موقع پر جناب محمد واجد حسین نے کہا کہ شب برات مورخہ 22 مئی کو مقرر ہے ۔ اس دن مسلم اقلیتی طبقہ قبرستانوں کو جاکر زیارت کرتے ہوئے اپنے مرحومین کے لیے دعائیں کرتے ہیں ۔ اس موقع پر ہر سال قبرستانوںکو آہک پاشی ، گھانس کی صفائی ، اور عارضی فوکس لائٹس کی تنصیب کی جاتی رہی ہے ۔ اس سال بھی ٹھیک اسی طرح محکمے بلدیہ کی جانب سے بہتر انتظامات کئے جائیں ۔ زونل کمشنر ڈاکٹر گورواپل کو کانگریس قائد جناب محمد واجد حسین نے تفصیلات سے آگاہی کرتے ہوئے کہا کہ اس رات تمام اقلیتی طبقہ کے مسلم عوام رات بھر مساجد میں عبادتوں اور قرآنی تلاوت میں مصروف رہتے ہیں ۔ اسی لیے حلقہ اسمبلی مشیر آباد کے تمام مساجد کے اطراف و اکناف سڑکوں اور گلیوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ کیڑے مار دواؤں کا چھڑکاؤ بھی کروایا جائے ۔ اور مساجد کے اندرونی حصہ اور بیرونی سڑکوں پر جہاں مصلیوں کا گذر ہوتا ہے وہاں عارضی فوکس لائٹس تنصیب کیے جائیں ۔ سنٹرل زون زونل کمشنر جناب ڈاکٹر گورواپل نے تمام یادداشتوں کا جائزہ لینے اور تمام حالات کی سماعت کے بعد فوری طور پر متعلقہ انجیئنرنگ ڈپارٹمنٹ الیکٹریکل ڈپارٹمنٹ اور اسسٹنٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر سرکل 9/A کو سخت احکامات جاری کرتے ہوئے شب برات کے موقع پر بہتر انتظامات مساجد اور قبرستانوں کے تمام مطالبات کو فوری تکمیل کریں ۔ اس موقع پر جناب محمد ظفر الدین سابق رکن ایریا سبھا ، جناب پی محمد رحیم الدین ، جناب محمد معین الدین شہزار ، جناب محمد واجد ، جناب محمد علاء الدین ، جناب شعیب رضا ، جناب رحیم باجر ، جناب ٹی مظفر حسین ، محمد ذاکر حسین ، نیاز احمد اور دیگر بھی موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT