Tuesday , August 22 2017
Home / بچوں کا صفحہ / شترمرغ ‘ ایک گھنٹے میں پچاس میل تک سفر کرنے والا پرندہ

شترمرغ ‘ ایک گھنٹے میں پچاس میل تک سفر کرنے والا پرندہ

بچو! شتر مرغ پرندوں میں سب سے بڑا پرندہ ہے ۔ اس کا انڈا سب سے بڑا ہوتا ہے ۔ یہ اوسطاً ڈیڑھ کلو گرام کا ہوتا ہے۔ اس کی آنکھیں بھی دوسرے جانوروں کے مقابلے میں بہت بڑی ہوتی ہیں ۔ اور ان کا قطر 50 ملی میٹر تک ہوتا ہے ۔ شتر مرغ کے متعلق عجیب و غریب قسم کی باتیں مشہور ہیں ۔
مثلاً اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ خطرے کے وقت یہ جانور اپنا منہ ریت میں چھپاتا ہے ‘ گویا اس طرح خود کو خطرے سے محفوظ کرلیتا ہے ۔ حالانکہ یہ بات صحیح نہیں ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ خطرہ محسوس کرتے ہی اپنی گردن نیچے جھکا لیتا ہے اور محتاط انداز سے اردگرد کا جائزہ لیتا رہتا ہے اور جوں ہی خطرے کو اپنے قریب دیکھتا ہے تو یہ بھی دوسرے جانوروں کی طرح عمل کرتا ہے یعنی تیزی سے بھاگنے لگتا ہے ۔ بھاگتے بھاگتے جب تھک جاتا ہے یا اسے اپنے گھونسلے اور بچوں کا دفاع کرنا ہوتا ہے تو یہ اپنی طاقتور ٹانگوں سے دشمن پر حملہ آور ہوجاتا ہے ۔ شتر مرغ اڑ نہیں سکتا ‘ لیکن اس میں یہ صلاحیت ہوتی ہے کہ انتہائی تیز رفتاری سے دوڑ سکتا ہے ۔ تیز دوڑ نے میں دنیا کا کوئی پرندہ اس کا مقابلہ نہیں کرسکتا ‘ یہ ایک گھنٹے میں پچاس میل کا فاصلہ آسانی سے طے کرلیتا ہے ۔ پانچ ہزار سال قبل مصر میسوچامیا کی تہذیبیں بھی شتر مرغ سے متاثر تھیں ۔ رومی عہد میں المینی تھیٹر میں Venaho نامی کھیل میں شتر مرغ کو استعمال کیا جاتا تھا ۔شتر مرغ کے پروں اور غذائی ضرورتوں کے لئے ہر دور میں ان کا شکار کیا جاتا رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT