Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / شتروگھن سنہا کی مثال’’کتے ‘‘ کی طرح ہے ، وجئے ورگیا کا تبصرہ

شتروگھن سنہا کی مثال’’کتے ‘‘ کی طرح ہے ، وجئے ورگیا کا تبصرہ

نئی دہلی ۔9 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) سینئر بی جے پی لیڈر کیلاش وجئے ورگیا آج پارٹی کے ناراض رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا کو ایک ’’کتے ‘‘سے تعبیر کرتے ہوئے پھر تنازعہ میں گھر گئے ہیں ۔بہار اسمبلی انتخابات میں بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے کو شرمناک شکست کے ابھی 24 گھنٹے بھی نہیں گذرے کہ ایک نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے ۔ بی جے پی جنرل سکریٹری اور بہار اسمبلی انتخابات کیلئے پارٹی لائحہ عمل تیار کرنے والے وجئے ورگیا کو چند دن قبل بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان کے خلاف متنازعہ ٹوئیٹس سے دستبردار ہونے کیلئے مجبور ہونا پڑا تھا ۔ آج شتروگھن سنہا کے اس تبصرے پر کہ اگر انھیں چیف منسٹر اُمیدوار بنایا جاتا تو نتائج مختلف ہوتے ، ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وجئے ورگیا نے کہاکہ جب ایک کار گذرتی ہے تو کتا بھی اس کے نیچے چلتا رہتا ہے لیکن وہ سمجھتا ہے کہ محض اُس کی وجہ سے یہ کار حرکت کررہی ہے ۔ یہ پارٹی کسی ایک شخص پر منحصر نہیں ہے ۔ یہ ایک تنظیم ہے اور اس میں کئی شخصیتیں شامل ہیںجو اس سے باہر نکل چکے ہیں وہی اب اس طرح کی باتیں کررہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT