Monday , August 21 2017
Home / سیاسیات / شتروگھن سنہا کی نتیش اور لالو سے ملاقات

شتروگھن سنہا کی نتیش اور لالو سے ملاقات

پٹنہ ۔ 9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اداکار سے سیاستداں بننے والے شتروگھن سنہا نے جن کے تعلقات اپنی پارٹی بی جے پی کے ساتھ کشیدہ ہیں، کیونکہ پارٹی نے انہیں انتخابات کے دوران نظرانداز کردیا تھا انہیں دیرینہ چھیتے دوستوں چیف منسٹر نتیش کمار اور آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد سے علحدہ علحدہ ملاقاتیں کیں۔ شتروگھن سنہا بی جے پی کے پٹنہ صاحب حلقہ سے لوک سبھا رکن پارلیمنٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لالو پرساد سے ان کی ملاقات خوشگوار رہی۔ ان کے قریبی ذرائع کے بموجب لالو پرساد نے مزاحیہ انداز میں انہیں بہاری بابو کہہ کر مخاطب کیا تھا۔ تاہم نتیش کمار سے ربط پیدا کرنے پر انہوں نے کہا کہ یہ ایک خیرسگالی ملاقات تھی۔ شتروگھن سنہا بہار کا فخر ہیں۔ وہ بی جے پی کے سینئر قائد ایل کے اڈوانی کے قریبی بااعتماد ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT