Sunday , October 22 2017
Home / ہندوستان / شجاعت کے تمغے نذر آتش کرنے کی کوشش قوم دشمنی جموں و کشمیر بی جے پی کا بیان ،

شجاعت کے تمغے نذر آتش کرنے کی کوشش قوم دشمنی جموں و کشمیر بی جے پی کا بیان ،

جموں 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج یہاں کہاکہ بعض سابق فوجیوں کی اپنے تمغات شجاعت نذر آتش کرنے کی کوشش قابل مذمت اور قوم دشمنی ہے۔ بریگیڈیر انیل گپتا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ کل تمغوں کو چند سابق فوجیوں نے جنتر منتر نئی دہلی پر نذر آتش کرنے کی کوشش کی تھی۔ یہ انتہائی قابل مذمت اور قوم دشمنی ہے۔ سابق فوجیوں کے بی جے پی کے شعبہ کے کنوینر بریگیڈیر انیل گپتا نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ تمغے شجاعت، نمایاں خدمات اور مشکل میعاد خاص طور پر سیاچن جیسے مقامات پر تعیناتی کی میعاد کی تکمیل کرنے پر احسان مند قوم نے دیئے تھے۔ ان کی فوجیوں کے لئے جذباتی اہمیت ہے۔ ایک رتبہ ایک پنشن مسئلہ پر بریگیڈیر گپتا نے کہاکہ حکومت کے اِس موضوع پر اعلامیہ سے اِس مسئلہ کی یکسوئی ہوچکی ہے اور چند سابق فوجیوں کو احتجاج کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔مودی حکومت کا شکریہ ادا کرنے کے بجائے کیوں کہ اس نے ایک سال میں وہ کام کر دکھائے جو دوسرے 40 سال میں بھی نہیں کرسکے۔ اُنھوں نے تصادم کا راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بریگیڈیر گپتا نے کہاکہ اپنے تمغے جلانے کی کوشش کرتے ہوئے اِن لوگوں نے نہ صرف سابق فوجیوں کی اکثریت کے جذبات مجروح کئے ہیں بلکہ پوری قوم کے جذبات کو بھی مجروح کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT