Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / شجرکاری اور گھروں کی صفائی کیلئے دیہاتیوں کو کے سی آر کا مشورہ

شجرکاری اور گھروں کی صفائی کیلئے دیہاتیوں کو کے سی آر کا مشورہ

حیدرآباد۔24 اگست ( این ایس ایس ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ( کے سی آر) نے اپنی حکومت کے ایک کلیدی پروگرام ’’ گراما جیوتی‘‘ کے ایک حصہ کے طور پر ضلع کریم نگر میں چیکورو مامیڈی منڈل کے چنا ملکانور گاؤں میں آج شجرکاری کی اور ترقی کیلئے اپنی طرف سے منتخب اس گاؤں کی صفائی کی مہم میں حصہ لیا ۔ کے سی آر نے اس گاؤں کے تنگ گلی کوچوں کا معائنہ کرتے ہوئے کئی اسکولس اور عوامی مقامات پر پودے لگائے اور صفائی مہم میں حصہ لیتے ہوئے مقامی عوام سے بات چیت کے دوران ان کے مسائل کے بارے میں واقفیت حاصل کی ۔ انہوں نے دیہاتیوں میں بنیادی سہولتوں کے فقدان کیلئے ماضی کی حکومتوں پر تنقید کی اور کہا کہ اس لاپرواہی کے نتیجہ یہ علاقے ترقی سے محروم رہے ہیں لیکن اب ٹی آر ایس حکومت دیہی عوام کی ضروریات کی تکمیل کرے گی ۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ بہتر قدرتی ماحول کیلئے وہ اپنے علاقوں میں پودے لگائیں اور گھروں کو صاف رکھیں ۔

TOPPOPULARRECENT