Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / شجرکاری تمام شہریوں کی سماجی ذمہ داری : گورنر نرسمہن

شجرکاری تمام شہریوں کی سماجی ذمہ داری : گورنر نرسمہن

حیدرآباد ۔ 11جولائی ( سیاست نیوز) گورنر تلنگانہ و آندھراپردیش ای ایس ایل نرسمہن نے کہا کہ ’’ ہریتا ہارم‘‘ پروگرام سرکاری پروگرام نہیں ہے بلکہ یہ ہم تمام کا پروگرام ہے ۔ گورنر نے بی ایچ ای ایل میں منظم کردہ ہریتا ہارم پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے پودا لگاکر پانی ڈالا اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نرسمہن نے تلنگانہ عوام پر زور دیا کہ وہ ہریتا ہارم پروگرام کو اپنی سماجی ذمہ داری  کے ساتھ نہ صرف قبول کرنا چاہیئے بلکہ اس کی موثر عمل آوری کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے جانے چاہیئے اور ہر ایک کو اپنے مکانات ‘ محلہ جات اور کالونیوں میں پودے لگانے کا مشورہ دیا اور ساتھ ہی ساتھ ’’ واٹر ہارویسٹنگ سیٹس‘‘ ( پانی انجذاب کرنے والے گڑھے ) کھودنے پر بھی زور دیا تاکہ جہاں کے پانی کو وہیں پر جذب کرتے ہوئے اس علاقہ کی سطح آب آبی وسائل کو مستحکم کیا جاسکے ۔ گورنر نے مزید کہا کہ ہوا ‘ پانی دستیاب رہنے پر ہی اپنی برقراری ممکن ہوسکے گی اور کاشت بھی ہوسکے گی ۔ نرسمہن نے بلدیات وغیرہ کو مشورہ دیا کہ ہر گھر میں کم سے کم دس پودے لگانے کی صورت میں ہی مکان تعمیر کرنے کی منظوری دینے کا اعلان کیا جائے ۔ مسٹر نرسمہن نے ایک اور مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جاریہ سال کسی کے خیرمقدم گلدستے پیش کرنے سے احتراز کرنے ( بند کردینے) اور پودوں کو پیش کر کے مہمانوں کا خیرمقدم کیا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT