Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / شجرکاری مہم میں سرگرم رول ادا کرنے والے طلباء کو رعایتی نشانات

شجرکاری مہم میں سرگرم رول ادا کرنے والے طلباء کو رعایتی نشانات

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : ریاست بھر میں پودوں کی شجرکاری اور ان پودوں کا مکمل تحفظ کرنے میں سرگرم رول ادا کرنے والے ایس ایس سی طلباء ( دسویں جماعت کے طلباء ) کو سائنس مضمون میں پانچ رعایتی نشانات دینے کا حکومت نے فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر جنگلات و ماحولیات اور بہبودی پسماندہ طبقات مسٹر جوگو رامنا نے اس بات کا انکشاف کیا اور بتایا کہ ریاست بھر میں ہریتا ہارم پروگرام کی بڑے پیمانے پر کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے 2.5 لاکھ طلباء پر مشتمل 5000 ایکو کلبس (Eco-Clubs) قائم کیے جارہے ہیں ۔ وزیر جنگلات و ماحولیات نے آج صنعت نگر میں واقع ریاستی پولیوشن کنٹرول بورڈ تلنگانہ آفس میں نیشنل گرین کارپس طلباء کے لیے منعقدہ ریاستی سطح کے معلوماتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر ایک ’ ایکو کلب ‘ میں دس طلباء پر مشتمل ایک گروپ تشکیل دیا جائے گا اور پانچ کلب کے گروپس کو ملا کر 50 طلباء پر مشتمل ’ہریتا دلالو ‘ ( ہریتا ٹیموں ) کی تشکیل عمل میں لائی جائے گی ۔ مسٹر جوگو رامنا نے مزید کہا کہ ریاست کو سرسبز و شاداب بنانے اور ماحولیاتی تحفظ و برقراری کے لیے حکومت تلنگانہ بڑے پیمانے پر شجرکاری پر اولین ترجیح دے رہی ہے اور شجرکاری پروگرام کو نہ صرف کامیاب بنایا جارہا ہے بلکہ پودوں کا تحفظ کرنے کے لیے بھی اتنی ہی خصوصی دلچسپی کے ساتھ اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ وزیر موصوف نے ماحولیات کے تحفظ کے لیے گنیش چتورتھی کے موقعہ پر صرف مٹی کے گنیش مورتیوں کو استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT