Saturday , October 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / شجرکاری کا اہتمام

شجرکاری کا اہتمام

کوڑنگل۔8جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ممبرس پیٹ منڈل مستقر پر دفتر تحصیل کے احاطہ میں دیہی خدمت گزاران نے پودوں کے اطراف و اکناف صفائی کا کام انجام دیا ۔ ہریتا ہارم پروگرام کے تحت دفتر تحصیل کے احاطہ میں مختلف انواع و اقسام کے پودے لگائے گئے ‘ ساتھ ہی ساتھ آبیاری کا بندوبست کیا گیا ۔ ان پودوں کے اطراف ہریالی کے اُگ آنے پر گذشتہ روز گرام سیوکوں نے ہریالی کوعلحدہ کرتے ہوئے صاف صفائی کی ۔ اس پروگرام میں ممبرس پیٹ ویلیج ریونیو آفیسر مسٹر وینکٹیا کے علاوہ عملہ کے ارکان و دیگرمقامی لوگوں کی کثیر تعداد شریک تھی ۔

TOPPOPULARRECENT