Saturday , October 21 2017
Home / جرائم و حادثات / شدید بارش سے دو خاندان متاثر ‘ کمسن لڑکے و ضعیف شخص کی نعشیں برآمد

شدید بارش سے دو خاندان متاثر ‘ کمسن لڑکے و ضعیف شخص کی نعشیں برآمد

حیدرآباد ۔9اکٹوبر ( سیاست نیوز) شہر میں بارش کا قہر پرانے شہر کے دو خاندانوں پر ٹوٹا جہاں لاپتہ ایک ضعیف شخص اور کمسن لڑکے کی نعشوں کو پولیس نے دستیاب کرلیا جو گذشتہ روز بارش میں لاپتہ ہوگئے تھے ۔ چندرائن گٹہ پولیس نے فلک نما ریلوے کے قریب کھدوائی کے دوران کمسن 8سالہ الطاف کی نعش برآمد کرلی جس کی گمشدگی رپورٹ درج کروائی گئی تھی ۔ بتایا جاتا ہیکہ الطاف جو سعید کا بیٹا تھا ‘ کل گم ہوا تھا اور شبہ تھا کہ یہ لڑکا پانی میں بہہ گیا ہے ۔ ریلوے کوارٹرس کی تعمیر کیلئے کھدوائی کے دوران گڑھے سے اس کمسن کی نعش دستیاب ہوئی جس کے بعد سارے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ دوسرے واقعہ میں پولیس نے 60سالہ وحید خان کی نعش کو برآمد کرلیا جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور بتائے گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق وحید خان الجبیل کالونی کے ساکن تھے جو شائد بارش سے شدید متاثرہ علاقہ میں پانی کے بہاؤ میں بہہ گئے ۔ پولیس نے ضعیف شخص کی نعش کو دستیاب کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT