Thursday , September 21 2017
Home / جرائم و حادثات / شدید بخار ، ڈینگو کے خوف سے خود کشی

شدید بخار ، ڈینگو کے خوف سے خود کشی

حیدرآباد ۔ 7 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : شدید بخار سے پریشان ایک شخص نے خود کشی کرلی ۔ جس کو پولیس کے مطابق ڈینگو کا خوف تھا ۔ میڑپلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 33 سالہ وینکٹ ریڈی جو پیشہ خانگی ملازم تھا ۔ میڑپلی میں رہتا تھا اس شخص کی بیوی اور بچے مائیکے گئے تھے اور وہ مکان میں اکیلا تھا ۔ اس شخص کو گذشتہ دن سے شدید بخار تھا اور اس کو ڈینگو کا خوف ہوگیا تھا ۔ بخار کی شدت میں کمی نہ ہونے سے دل برداشتہ اس نے پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT