Friday , July 21 2017
Home / شہر کی خبریں / شدید گرمی کی وارننگ ۔ حکومت آندھرا پردیش کے تمام محکمہ جات کی چوکسی

شدید گرمی کی وارننگ ۔ حکومت آندھرا پردیش کے تمام محکمہ جات کی چوکسی

حیدرآباد 23فروری (یواین آئی ) جاریہ سال شدید گرمی کی وارننگ کے بعد حکومت آندھراپردیش نے تمام محکمہ جات کو چوکس کردیا ہے ۔ عوام کو راحت پہونچانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ محکمہ آفات سماوی کی جانب سے وجئے واڑہ کمانڈ کنٹرول سے صورتحال پر نظر رکھی جارہی ہے ۔ دیہاتوں میں پینے کے پانی کی سپلائی اور دیگر امور پر شہروں کی ترقی کے محکمے ‘ زراعت ‘ افزائش مویشیوں کے محکمہ کے ساتھ تال میل کے ذریعہ کام کیا جارہا ہے ۔ عوام کو گرما میں پینے کے پانی کے مسائل کے حل کے اقدامات کے ساتھ ساتھ مویشیوں کی تعداد کے لحاظ سے چارہ کے سپلائی بھی کی جائے گی ۔ گزشتہ سال ریکارڈ درجہ حرارت کا علاقہ واری طور پر جائزہ لیا جارہا ہے ۔ اس کی بنیاد پر مناسب اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ اسرو کے سٹلائٹ کے ذریعہ آنے والی موسمی صورتحال کا تجزیہ کرتے ہوئے عوام کو چوکس کیا جائے گا ۔ ایمرجنسی کی صورتحال میں ضلع سطح پر کنٹرول روم کے ذریعہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف ہدایتیں دی جائیں گی ۔ غیر سرکاری تنظیموں اور کارپوریٹ اداروں کے اشتراک سے عوام کو راحت پہونچانے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT