Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / شدید گرمی کے بعد دہلی میں بارش

شدید گرمی کے بعد دہلی میں بارش

نئی دہلی17جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) گزشتہ تقریبا ایک ہفتہ سے حبس بھری گرمی کے بعد قومی راجدھانی دہلی میں آج تھوڑی دیرتک کہیں موسلا دھار تو کہیں رم جھم بارش ہوئی ، جس سے لوگوں کو گرمی سے راحت ملی۔دہلی کے مختلف علاقوں میں آج دوپہر سے قبل شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ دوپہر بعد تک جاری رہا، جس سے راجدھانی خطہ میں درجہ حرارت میں کمی آئی اور لوگوں کو گزشتہ چند دنوں کی حبس بھرمی گرمی سے کافی راحت ملی۔ اس سے پہلے آج صبح کو بھی دہلی میں حبس بھری گرمی کے ساتھ صبح ہوئی، جہاں کم از کم درجہ حرارت 29.1 درج کیا گیا جو معمول سے چند پوائنٹس زیادہ ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام سے پہلے مزید بارش ہونے امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے دفتر نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران دہلی میں عام طورپر مطلع ابر آلو د رہنے اور بعض علاقوں میں ہلکی بارش ہونے کی پیشگوئي کی ہے ۔ آج دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سلسیس کے آس پاس رہنے کی توقع ہے ۔

 

Top Stories

TOPPOPULARRECENT