Thursday , August 24 2017
Home / جرائم و حادثات / شرابی باپ نے دیڑھ سالہ لڑکے کو زمین پر پٹخ کر ہلاک کردیا

شرابی باپ نے دیڑھ سالہ لڑکے کو زمین پر پٹخ کر ہلاک کردیا

حیدرآباد۔ /5 جولائی (سیاست نیوز) سائبر آباد کے علاقہ جیڈی میٹلہ میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ۔ جہاں ایک شرابی باپ نے دیڑھ سالہ لڑکے کو زمین پر بیٹھ کر اس کے اوپر ٹھہر گیا اور اس شیرخوار بچے کو وحشیانہ انداز میں قتل کردیا ۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق دیڑھ سالہ گوتم عرف چنٹو جو قطب اللہ پور علاقہ کے ساکن وینکٹیش کابیٹا تھا ۔ وینکٹیش جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ یہ شخص کثرت سے شراب کے نشہ کا عادی تھا ۔ جن کا آبائی مقام محبوب نگر بتایا گیا ۔ وینکٹیش ہر روز نشہ کی حالت میں پہونچتا اور اپنی بیوی کو مارپیٹ کا نشانہ بناتا۔ کل وہ اپنی بیوی کو مارپیٹ کررہا تھا کہ بچہ اس کی نظر میں آگیا اور اس نے بیوی کی گود سے بچے کو اٹھاکر زمین پر پٹخ دیا اور شیر خوار کا قتل کردیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT