Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / شرابی بیٹے کے ہاتھوں باپ کا قتل

شرابی بیٹے کے ہاتھوں باپ کا قتل

حیدرآباد 23 اکٹوبر (سیاست نیوز) کشائی گوڑہ علاقہ میں ایک شرابی بیٹے نے ضعیف والدین پر قاتلانہ حملہ کرتے ہوئے والد کو ہلاک کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ شراب نوشی کے لئے ضعیف والدین نے اُسے رقم دینے سے انکار کردیا تھا جو اکثر ظلم و جبر کرتے ہوئے والدین سے رقم مانگتا اور چھین لیا کرتا تھا۔ یہ واقعہ آج صبح نوودیا نگر کشائی گوڑہ میں پیش آیا۔ اس واقعہ کی اطلاع کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 60 سالہ ایلیا اپنی بیوی لکشمماں اور بیٹے لکشمن کے ہمراہ نوودیا نگر میں رہتا تھا ، ان کا بیٹا شرابی تھا۔ اور بے روزگاری کے عالم میں اکثر والدین کو پریشان کرتا تھا۔ شراب نوشی کا عادی لکشمن اکثر والدین سے رقم لے کر مئے نوشی کرتا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ آج اس کے والدین نے رقم دینے سے انکار کردیا، جنونی حالت کا شکار اس شرابی نے اپنے والدین پر قاتلانہ حملہ کردیا اور انھیں تڑپتی ہوئی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ تاہم فوری طور پر انھیں ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ایلیا ہلاک اور اس کی بیوی لکشمما شدید زخمی حالت میں زیرعلاج بتائی گئی ہے۔ پولیس کشائی گوڑہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT