Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / شراب بندی پر شراب کی دکانوں میں آگ لگائی گئی

شراب بندی پر شراب کی دکانوں میں آگ لگائی گئی

بھرت پور16ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) راجستھان کے دھولپور میں کل رات دیر گئے شراب بندی پر گاؤں والوں نے مہاپنچایت کرکے ایک انگریزی اور دیسی شراب کی دکان میں آگ لگا دی اور شراب لوٹ کر لے گئے ۔بتایا جاتا ہے کہ اس آتشزنی سے شراب کی دکان کا سیلز مین راجویر جھلس گیا ہے ۔ آتشزنی کی اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے گاؤں والوں کو وہاں سے ہٹایا اور فائر بریگیڈ کی مدد سے آگ پر قابو پایا۔آتش زنی کے بعد دھولپور کے NH-11Bپر وشنودا گاؤں میں بڑے پیمانہ پر پولیس تعینات کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT