Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / شراب خانہ میں ایک شخص کی موت

شراب خانہ میں ایک شخص کی موت

حیدرآباد ۔ 22 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : سائبر آباد کے علاقہ و نستھلی پورم کے ایک شراب خانہ میں مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ونستھلی پورم 32 سالہ نارائنا کی موت کی وجوہات کا پتہ چلانے مصروف تحقیقات ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ نارائنا جو پیشہ سے مزدور وینائک نگر ونستھلی پورم میں رہتا تھا جو ضلع نلگنڈہ کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص کثرت سے شراب کے نشہ کا عادی تھا ۔ کل ایک شراب کی دکان سے منسلک شراب خانے میں مئے نوشی کے دوران مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔

ہاسپٹل میں زیر علاج قیدی کی موت
حیدرآباد ۔ 22 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ایرہ گڈہ ہاسپٹل میں زیر علاج ایک قیدی قلب پر حملہ کے سبب فوت ہوگیا ۔ ایس آر نگر پولیس نے یہ بات بتائی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 32 سالہ رمیش جو پیشہ سے لاری ڈرائیور کریم نگر پدما نگر کا متوطن تھا ۔ جاریہ سال ایک مقدمہ کے سلسلہ میں ذہنی توازن ٹھیک نہ ہونے کے سبب عدالت کے حکم پر رمیش کو ذہنی علاج کے لیے ایرہ گڈہ ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا جہاں اس کی صحت اچانک خراب ہوگئی اور گذشتہ روز اس کے قلب پر حملہ ہوا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ ایس آر نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT