Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / شراب خانہ میں زہریلی دوا کے استعمال کے ذریعہ خودکشی

شراب خانہ میں زہریلی دوا کے استعمال کے ذریعہ خودکشی

سرقہ کے الزام میں برہمن واڑی کے شخص کا انتہائی اقدام
حیدرآباد ۔ 8 اگست (سیاست نیوز) چوری کے الزام سے دلبرداشتہ ایک شخص کی خودکشی کا واقعہ افضل گنج پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا جہاں 50 سالہ مدھو گوڑ نے شراب خانے میں نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلیا۔ ذرائع کے مطابق مدھو گوڑ برہمن واڑی یاقوت پورہ علاقہ کا ساکن تھا جو افضل گنج کے علاقہ میں واقع ایک شراب خانے میں سپروائزر تھا۔ گذشتہ روز اس بار میں چوری ہوگئی تھی اور مدھوگوڑ نے ساتھیوں کی شناخت کا دعویٰ کیا تھا۔ اس سلسلہ میں افضل گنج پولیس نے کئی افراد سے پوچھ تاچھ کی۔ تاہم کوئی سراغ دستیاب نہیں ہوا جس کے بعد ساتھی کام کرنے والے اس پر شک کرنے لگے اور اس شخص پر الزام لگارہے تھے۔ اس نے خود چوری کی ہے جس سے دلبرداشتہ مدھوگوڑ نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT