Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / شراب نوشی سے سماج پر سنگین اثرات مرتب

شراب نوشی سے سماج پر سنگین اثرات مرتب

امتناع کے بغیر سنہرے تلنگانہ کی تشکیل بے فیض : فاروق بیگ
حیدرآباد ۔ 20 اگست (پریس نوٹ) سوشلسٹ پارٹی (انڈیا) تلنگانہ اسٹیٹ کمیٹی نے حکومت تلنگانہ پر زو ردیا کہ وہ تلنگانہ کے عام عوام بالخصوص غریب و متوسط طبقہ کی برق رفتار ترقی کو یقینی بنانے شراب پر سختی سے پابندی عائد کریں۔ تلنگانہ کے اسٹیٹ جنرل سکریٹری و کنوینر راشٹریہ پرجا شکتی فرنٹ جناب مرزا فاروق بیگ نے شراب بندی کو تمام طبقات کی خوشحالی و فلاح و بہبود کیلئے ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ شراب نوشی سے سماج پر سنگین اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ انہوں نے دیسی و دیسی شراب بندی کے بغیر سنہرے تلنگانہ کی تشکیل کو معنی خیز قرار دیا۔ جناب فاروق بیگ کل سوشلسٹ پارٹی انڈیا تلنگانہ کے زیراہتمام ریاستی سطح کی مہم ’’شراب ہٹاؤ سماج بچاؤ‘‘ مہم کے تحت حیدرآباد و رنگاریڈی کے مختلف علاقوں میں شراب نوشی، سگریٹ نوشی اور گٹکھا کے عادی لوگوں سے ملاقات و گروپ میٹنگوں سے مخاطب تھے۔ انہوں نے شراب نوشی، سگریٹ اور گٹکھا کے عادی لوگوں کو اس کی تباہیوں، نقصانات اور کینسر جیسے ہونے والے امراض سے بھی واقف کرواتے ہوئے کہا کہ ملک میں روزانہ شراب نوشی سے 15 افراد کی موت واقع ہورہی ہے اور شراب نوشی کے باعث عام لوگ ذہنی غلامی کے جال میں جکڑتے جارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT