Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / شراب نوشی کیلئے رقم نہ ملنے پر ایک شخص کی خودکشی

شراب نوشی کیلئے رقم نہ ملنے پر ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد /9 فروری ( سیاست نیوز ) شراب نوشی کیلئے والدہ کی جانب سے رقم نہ دینے پر دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ سرور نگر پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 25 سالہ کنڈل نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ کنڈل پیشہ سے لیاب ٹیکنیشن تھا جو برنداون کالونی میں رہتا تھا ۔ یہ شخص شراب کے نشہ کا عادی تھا ۔ جس نے اپنی والدہ سے رقم طلب کی تھی تاہم والدہ کے رقم نہ دینے پر دلبرداشتہ اس شخص نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT