Friday , October 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / شراب نوشی کیلئے پیسے نہ دینے پرناخلف اولاد کی ماں کو دھمکی

شراب نوشی کیلئے پیسے نہ دینے پرناخلف اولاد کی ماں کو دھمکی

کوبیر ( ضلع عادل آباد ) 26 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر کوبیر میں نوجوان لڑکا روپیوں کی خاطر ماں پرجان لیوا حملہ کرنے کی دھمکی دینے کا واقعہ پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق مستقر کوبیر کا نوجوان قماربازی اور شراب نوشی کرنے کیلئے روزانہ اپنی ہی ماں کو روپیوں کی خاطر بحث و تکرار کرتے ہوئے شراب نوشی کی حالت میں ماں پرجان لیوا حملہ کرنے کی دھمکی دے رہا تھا ماں خوفزدہ ہوکر کوبیر پولیس اسٹیشن پہنچ کر بیٹے کی تفصیلی شکایت اور پٹیشن پیش کرنے پر کوبیر اسسٹنٹ سب انسپکٹر عبدالرحیم نے ماں کو بیٹا اس طرح سے پریشان اور جان لیوا حملہ کرنے کی دھمی دینے پر ایک کیس رجسٹر کر کے پولیس عملہ کو ہدایت دی کہ اس نوجوان کو تلاش اور گرفتار کیا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT