Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / شراب نوشی کی پاداش میں 2پائیلٹس معطل

شراب نوشی کی پاداش میں 2پائیلٹس معطل

نئی دہلی۔/11اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایر انڈیا اور جٹ ایرویز کے دو پائیلٹوں کو بیرونی پروازوں سے واپسی کے بعد حالت نشہ میں پائے جانے پر 4سال کیلئے معطل کردیا گیا جبکہ دونوں ایر لائنز کو ہدایت دی گئی ہے کہ مذکورہ پائلٹوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائیں۔ علاوہ ازیں ایر انڈیا کے ایک عملہ کے رکن کو بھی ایک سال کیلئے معطل کردیا گیا ہے جو کہ فلائیٹ کی واپسی کے بعد چیکنگ پر مخمور تھا۔ یہ دونوں واقعات جاریہ ماہ بیرونی پروازوں کے دوران پیش آئے۔

دریا ساوتری میں غرقاب بسوں کا
ڈھانچہ دستیاب
ممبئی۔/11اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) بحریہ کے غوطہ خوروں نے آج دریا ساوتری میں 2آر ٹی سی بسوں کے ڈھانچوں کا پتہ چلایا ہے جو کہ مہاڈ کے قریب 2اگسٹ کو ایک قدیم پُل کے انہدام سے دریا میں بہہ گئی تھیں۔ دفاعی ترجمان نے بتایا کہ بحریہ کی ٹیمیں گذشتہ ایک ہفتہ سے ہر روز 12تا14گھنٹے تلاشی مہم پر تھیں جس نے آج غرقاب بسوں کا بالآخر پتہ چلالیا ہے۔ بسوں کو باہر نکالنے کیلئے خصوصی کرینس طلب کئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT