Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / شراب پینے کے الزام میں بی جے پی ایم ایل کے بھائی گرفتار

شراب پینے کے الزام میں بی جے پی ایم ایل کے بھائی گرفتار

پٹنہ،26 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں دربھنگہ شہر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم ایل اے سنجے سراوگی کے بھائی سمیت تین افراد کو شراب پینے کے الزام میں گرفتار کرکے جیل بھیج دیاگیا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ بی جے پی ایم ایل اے سنجے سراوگی کے بھائی اجے سراوگی اپنے دوست پنکج کمار اور ایل آئی سی کے ایجنٹ رتیش کمار کے ساتھ کل دیر رات دربھنگہ میں اپنی گاڑی میں شراب پی رہے تھے۔ اطلاع کی بنیاد پر اکسائز سپرنٹنڈنٹ دین بندھو پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور تینوں کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق گاڑی سے شراب کی بوتل بر آمد نہیں ہوئی ہے لیکن جانچ سے شراب پینے کی توثیق ہوگئی ہے ۔
راج ٹھاکرے کی سیکوریٹی کے خلاف عرضی پر سماعت سے انکار
نئی دہلی 26 اگست (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ نے آج ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکر کی سیکوریٹی سے دستبرداری کیلئے درخواست پر سماعت سے انکار کردیا جبکہ مرکز کا استدلال ہیکہ ریاست ان کی سیکوریٹی کی ذمہ دار ہے۔ چیف جسٹس بی روہنی اور جسٹس سنگیتا دھنگرا سہیگل پر مشتمل بنچ نے کہا کہ مرکزی وزارت داخلہ نے یہ واضح کردیا ہے کہ راج ٹھاکرے سیکوریٹی کے معاملہ میں اس کا کوئی عمل دخل نہیں ہے ۔
لہذا ان کی سیکوریٹی سے دستبرداری کا سوال ہی نہیں اٹھتا ۔ اس وضاحت کے بعد رٹ عرضی پر سماعت نہیں کی جاسکتی ۔ بنچ نے کہا کہ یہ کوئی مفاد عامہ کی درخواست نہیں ہے جس میں عدالت مداخلت کرسکے ۔ جب کہ درخواست گذار نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے راج ٹھاکرے ، کو وائی زمرہ کی سیکوریٹی فراہم کی گئی ہے جب کہ وہ ، کوئی دستوری عہدہ پر فائز ہیں نہ قانون ساز ہیں ۔ لہٰذا ان کی سیکوریٹی سے دستبرداری اختیار کرلی جائے ۔۔

TOPPOPULARRECENT