Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / شراب کی دکانات پر اکسائز انفورسمنٹ کے دھاوے

شراب کی دکانات پر اکسائز انفورسمنٹ کے دھاوے

کریم نگر ۔ 12ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر اکسائز انفورسمنٹ ای ایس ٹی ایف اکسائز پولیس ٹیموں نے ضلع بھر میں بار اینڈ رسٹورنٹس وائنس شاپس پر وسیع پیمانے پر اچانک دھاوے بولا ۔ ضلع میں ملاوٹ شدہ شراب کی دکانات میں فروخت کی اطلاعات پر اکسائز ٹیموں نے دھاوے کرتے ہوئے شراب کے نمونے حاصل کرلئے ۔ ضلع مستقر کے بشمول منتھنی ‘ جگتیال ‘ یلاریڈی پیٹھ ‘ جمنی کنٹہ گوداوری کھنی ‘ حضورآباد ‘سرسلہ ‘پداپلی حسن آباد و دیگر مقامات پر اچانک دھاوے کرتے ہوئے تنقیح کی گئی اور شراب کے نمونے حاصل کئے گئے ۔ کریم نگر اکسائز انفورسمنٹ سی آئی بی کرونا سرسوتی کریم نگر اربن اکسائز سی آئی محسن ای این ٹی ایس سی آئی کی زیر قیادت اکسائز ٹیموں نے دکانات کی تنقیح کی ‘ تمام ریکارڈس کی جانچ کی گئی ۔ شراب کے نمونوں کو جانب کیلئے روانہ کردیا گیا ۔ کریم نگر اکسائز انفورسمنٹ اسسٹنٹ کمشنر ایم شنکریا نے اس بات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ ملاوٹ شدہ شراب کی روک تھام کیلئے ضلع میں تمام تر ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں 301وائن شاپس ہیں جن کی تنقیح کی جارہی ہے ۔ 45بار اینڈ رسٹورنٹس ہیں جہاں سے شراب کے نمونوں کو حاصل کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ شراب کی فروخت میں قواعد و قانون کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT