Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / شراب کی پارٹی :سپاہی سے ایس ایچ او تک سب شریک

شراب کی پارٹی :سپاہی سے ایس ایچ او تک سب شریک

پٹنہ15مئی (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے جککن پور تھانہ کے تھانہ انچارج سمیت تمام پولیس اہلکاروں کو آج شراب معاملے میں لائن حاضر کر دیا گیا۔سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ منو مہاراج نے یہاں بتایا کہ جککن پور تھانہ حلقہ کے ایک بڑے پرائیویٹ ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں ملازمین کی طرف سے گزشتہ رات شراب کی پارٹی کرنے کا معاملہ روشنی میں آنے کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ شراب کی پارٹی کر نے کے معاملے میں جککن پورتھانہ کے پولیس اہلکاروں کی غفلت ظاہر ہوئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT