Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / شراب کی کمپنیوں کو پانی کی 100 فیصدی کٹوتی نہیں : عدالت

شراب کی کمپنیوں کو پانی کی 100 فیصدی کٹوتی نہیں : عدالت

نئی دہلی ۔ 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج حکومت مہاراشٹرا کو ایسی ہدایت دینے سے انکار کردیا کہ اس ریاست کی ڈسٹیلریز اور کشید خانوں کو پانی کی سربراہی مکمل طور پر موقوف کرتے ہوئے پینے کے اس پانی کو خشک سالی سے متاثرہ خطوں کو منتقل کیا جائے۔ جسٹس پی سی پنت اور جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی وکیشن بنچ نے درخواست گذار کی سرزنش بھی کی جس نے ریاستی شراب صنعت کو پانی کی سربراہی 100 فیصدی ختم کردینے کی استدعا کی تھی۔ بنچ نے کہا کہ وہ محض تشہیر کی خاطر فاضل عدالت سے رجوع ہوا ہے۔

 

ویزا نہ ہونے کے سبب
پاکستانی شہری کو واپس بھیجا گیا
اجمیر4 مئی (یو این آئی) راجستھان میں اجمیر کی خفیہ پولیس نے درگاہ کے علاقے میں بغیر ویزہ کے پکڑے گئے پاکستانی شہری کو آج کارروائی کے بعد ملک چھوڑنے کی وارننگ کے ساتھ نگرانی میں دہلی بھیجا ہے ۔ذرائع کے مطابق کل پاکستان کے کراچی میں رہنے والے بابر حسن (44) کو اس کے والد کے ساتھ خفیہ پولیس نے درگاہ کے نزدیک ایک ہوٹل سے پکڑا تھا۔والد انور الحسن کے پاس پاسپورٹ اور ویزا دونوں تھے لیکن بیٹے کے پاس اجمیر کا ویزا نہیں تھا۔ ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا کہ ہے کہ بابر بیمار والد کو رشتہ دار سے ملانے کراچی سے نالندہ (بہار) آیا تھا لیکن والد کی خواہش پر زیارت کرنے درگاہ شریف آگیا۔

TOPPOPULARRECENT