Sunday , June 25 2017
Home / ہندوستان / شراب کے نشے میں ٹیچر نے بچوں کو بری طرح پیٹا

شراب کے نشے میں ٹیچر نے بچوں کو بری طرح پیٹا

بیتول25مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے ضلع بیتول میں ایک ٹیچر کے شراب کے نشے میں بچوں کو چھڑی سے بری طرح پیٹنے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ یہ معاملہ پولیس کے پاس پہنچنے کے بعد سے ملزم ٹیچر فرار ہے ۔مشتعل والدین گزشتہ روز بچوں کے ساتھ اسکول پہنچے اور وہاں تمام اساتذہ غیر حاضر ملے ، جس پر معاملہ اور بھی گرما گیا ہے ۔ بھینس دیہی سرکل ایجوکیشن آفیسر جی سی سنگھ نے بتایا کہ کوڑی کے اسکول میں بچوں کی وحشیانہ پٹائی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ خاطی ٹیچر کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ محکمہ جاتی سطح پر اُسے سزا دینے کی کارروائی کی جا رہی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT