Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / شراپوا نے ڈبلیو ٹی اے کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

شراپوا نے ڈبلیو ٹی اے کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ماسکو۔ 12 ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام)  یو ایس اوپن سے زخموںکے باعث دستبردار ہونے والی روسی ٹینس کوئین ماریا شراپوا ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کی بناء پر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی نمبر تین روسی ٹینس اسٹار ماریا شراپوا نے ڈبلیو ٹی اے فائنلز کیلئے کوالیفائی کر لیا، اس بات کا اعلان گزشتہ روز ویمنز ٹینس گورننگ باڈی نے کیا۔ 28 سالہ شرا پوا فٹنس مسائل کی وجہ سے یو ایس اوپن سے دستبردار ہوگئیں تھیں۔ انہوں نے 2004 میں یو ایس اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جبکہ 2007 اور 2012 میں فائنل تک رسائی حاصل کی۔ ویمنز ٹینس گورننگ باڈی کے مطابق شرا پوا ڈبلیو ٹی اے فائنلز کیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں تاہم ان کی ٹورنمنٹ میں شرکت فٹنس سے مشروط ہے۔

TOPPOPULARRECENT