Wednesday , August 23 2017
Home / پاکستان / شربت گُل کو ملک سے خارج کرنے کی تردید

شربت گُل کو ملک سے خارج کرنے کی تردید

پشاور ۔ 6نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان  شربت گُل کو ملک سے خارج کرنے کی تائید نہیں کرے گا ۔ قومی جغرافیائی افسانوی سبز آنکھوں والی افغان لڑکی کو جعلی شناختی کارڈ استعمال کر کے شہر میں مقیم رہنے کی بناء پر ملک سے خارج کیا جانے والا تھا ۔ ذرائع ابلاغ کی خبروں کے بموجب ایک سرکاری عہدیدار نے کہا کہ شربت گُل کی تصویر پاکستان کے ایک پناہ گزین کیمپ میں 1986ء سے مقیم رہنے کے بعد ایک رسالہ کے سرورق پر شائع کی گئی تھی جس کی وجہ سے وہ اُن کے ملک کی جنگوں کی علامت بن گئیں ۔ وہ 26اکٹوبر کو اپنے آبائی وطن سے یہاں منتقل ہوئی تھیں ۔
ترکی ایئرپورٹ پر پولیس کی موٹر سیکل پر انتباہی فائرنگ
استنبول ۔ 6نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ترکی کے سب سے بڑے ایئرپورٹ پر استنبول میں آج ایک موٹر سیکل پر انتباہی فائرنگ کی گئی لیکن فوجی چوکی سے یہ فائرنگ موٹر سیکل کو روک نہیں سکی ۔ اس واقعہ کے بعد سخت چوکسی کا اعلان کردیا گیا ہے جون میں جہادیوں کے مہلک حملہ کے بعد ترکی میں پہلے ہی سے چوکسی کا اعلان کیا جاچکا ہے ۔ موٹر سیکل چلانے والا اور پیچھے کی نشست پر بیٹھا ہوا شخص بعض ازاں گرفتار کرلئے گئے لیکن اُن کے پاس سے کوئی ہتھیار یا دھماکو مادے دستیاب نہیں ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT