Saturday , October 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / شرجیل اور خالد کے خلاف چارج شیٹ

شرجیل اور خالد کے خلاف چارج شیٹ

کراچی۔13 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) پی سی بی نے پی ایس ایل کے دوران اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث شرجیل خان اور خالد لطیف کیخلاف چارج شیٹ تیار کرنا شروع کر دیا ہے۔ پی سی بی کے قریبی ذرائع نے کہا کہ دونوں کھلاڑی پاکستان سوپر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ کے الزامات کا اعتراف کر چکے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ پی ایس ایل سے معطل کئے گئے کھلاڑیوں کو دو سے تین دنوں میں مکمل چارج شیٹ دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق جس سٹہ باز سے دونوں کھلاڑی رابطے میں تھے اس کا نام یوسف اور وہ برطانیہ کا شہری ہے۔ ذرائع کے مطابق شرجیل خان اور خالد لطیف کیخلاف صرف چارج شیٹ ہی تیار نہیں کی جارہی بلکہ آئندہ ایک ،دو روز میں اس شخص کو بھی پکڑ لیا جائے گا جس نے ان دونوں کھلاڑیوں کو سٹہ بازوں سے ملایا تھا۔

TOPPOPULARRECENT