Monday , June 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / شرجیل خان اور خالد لطیف پر تاحیات پابندی کا امکان

شرجیل خان اور خالد لطیف پر تاحیات پابندی کا امکان

لاہور۔ 22 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان سوپرلیگ میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث اوپنر کھلاڑی شرجیل خان اور خالدلطیف پر 10سال سے لے کر تاحیات پابندی لگنے کا امکان ہے ۔ قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین پی سی بی شہریارخان نے کہا کہ اگر فکسنگ ثابت ہو گئی تو دونوں پر 10سال سے لے کر تاحیات پابندی لگنے کا امکان ہے ۔ انہوں نے کہا اینٹی کرپشن یونٹ کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں جو کھلاڑیوں کو بھی دکھائے گئے ہیں۔واضح رہے پاکستان سوپر لیگ (پی ایس ایل ) کے آغاز سے قبل ہی جارحانہ اوپنر شرجیل خان اور خالد لطیف کو شبہ کی بنیاد پر نہ صرف معطل کردیا گیا تھا بلکہ ان کے خلاف وجہہ بتاؤ نوٹس بھی جاری کی گئی تھی ۔ علاوہ ازیں لندن میں ایک اور اوپنر ناصر جمشید کی گرفتاری اور ضمانت پر رہائی بھی عمل میں آئی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT